عظمتِ صوم

ڈاکڑ اسرار احمد
دسمبر ۲۰۱۸
جملہ عباداتِ اسلامی …صلوٰۃ وزکوٰۃ اورصوم و حج… میں سے عبادتِ صوم کو یہ خصوصیت حاصل ہے کہ اس کے بارے میں متعدد روایات کی رُوسے، جن میں بخاری اور مسلم کی متفق علیہ روایت بھی شامل ہے، ایک حدیثِ قدسی میں یہ الفاظ وارد ہوئے ہیں کہ: اَلصَّوْمُ لِیْ وَاَنَا اَجْزِیْ بِہٖ روزہ خاص میرے لیے ہے اور میں خود ہی اس کی جزا دوں گا