سیرت خیر الانام علیہ الصلاۃ و السلام}

سیرت خیر الانام علیہ الصلاۃ و السلام

ڈاکڑ اسرار احمد
سیرتِ نبویہؐ مطہرہ وہ ایمان افروز موضوع ہے،جس کے بیان کرنے اور اس کے مختلف پہلوؤں پر کتابیں اور مضامین لکھنے کا مبارک سلسلہ ابتدائے اسلام سے جاری ہے اور تا قیامت جاری رہے گا. یہ آپؐ کی شانِ ’’وَ رَفَعۡنَا لَکَ ذِکۡرَکَ‘‘ ہی کا ایک مظہر ہے. سیرت کیا ہے؟