اُردو کُتب کی اشاعات}

اُردو کُتب کی اشاعات

محمد عدیل
سماجی ارتقاء کا عمل اب اس نہج پر پہنچ چکا ہے کہ عالمی سطح پر ہر قوم دوسری پر معاشی یا معاشرتی برتری قائم کرنے میں کوشاں ہے۔ یہ جنگ ہتیاروں سے نہیں زہنوں کی قابلیت سے لڑی جاتی ہے۔ اس میں جیت کا امیتاز اُن کو نصیب ہوتا ہے جو اپنی نئی نسل میں جدید فنون کو منتقل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ کتاب ایک انسان کے ہنر کو اپنی قوم کی نئی نسل میں منتقل کرنے کا اور اُن کو خواب دِیکھانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اگر قوم اپنے بہترین لوگوں کے تجربے کو نئی نسل میں منتقل کرنے میں ناکام جائے تو اُس کی اگلی نسل کو اُن ہی تلخ تجربات سے گزرنا پڑتا ہے جو پہلے اُس کا مقدر تھے۔