انفرادی نجات اور اجتماعی فلاح کیلئے قرآن کا لائحہ عمل}

انفرادی نجات اور اجتماعی فلاح کیلئے قرآن کا لائحہ عمل

ڈاکٹر اسرار احمد
اللہ تعالیٰ نے قرآن حکیم میں اُمت ِمسلمہ کو بہترین اُمت قرار دیا ہے اور اسے دین اسلام کی امین بنا کر اس پر عبادتِ ربّ‘شہادت علی الناس اور اقامتِ دین جیسے فرائض عائد کیے ہیں. لیکن بدقسمتی سے مرورِ زمانہ کے ساتھ ساتھ ’’دین اسلام‘‘ کا بحر بیکراں ’’مذہب اسلام‘‘ کی تنگنائے کی صورت اختیار کرتا گیا.