سانحۂ کربلا}

سانحۂ کربلا

ڈاکٹر اسرار احمد
پھر اسی سال ۸؍ محرم الحرام کو ڈاکٹر صاحبؒ نے ’’سانحہ کربلا کا تاریخی پس منظر‘‘ کے عنوان سے مفصل خطاب فرمایا جو’ ’میثاق‘‘ بابت دسمبر ۱۹۸۱ء میں شائع ہو گیا تھا. اس کے ساتھ ہی واقعاتِ کربلا کے ضمن میں ایک طویل روایت کا ترجمہ بھی شائع کر دیا گیا تھا جو حضرت زین العابدین علیؒ بن حسینؓ کے صاحبزادے اور حضرت جعفر صادق ؒ کے والد ماجد حضرت محمد باقر ؒ سے مروی ہے.