آئرس

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - [ تشریح الاعضا ]  آنکھ کی پتلی، مردم چشم۔  دوسرا ہے جو طبق پتلا ہے وہ اور رنگیں اگلا جو حصہ ہے ہیں آئرس اس کو کہتے      ( سائنس و فلسفہ، ١٩١٦ء، ١٤٠ ) ٢ - [ نباتیات ]  ایک نباتات جس کے پھول نیلے، زرد، سفید مثل قوس قزح کے ہوتے ہیں، قزحیہ، لاط : Iris florentine "یہ آئرس ورسی کولر . یعنی ایرسائے قزحیہ یا سوسن آسمان جو فی کی جڑ کا خلاصہ ہے۔"      ( مخزن الادویہ ڈاکٹری، ٢، ١٩١٥ء، ١٥٨٩ )

اشتقاق

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ انگریزی سے اردو زبان میں ماخوذ ہے اور عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩١٥ء میں "مخزن الادویہ ڈاکٹری" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - [ نباتیات ]  ایک نباتات جس کے پھول نیلے، زرد، سفید مثل قوس قزح کے ہوتے ہیں، قزحیہ، لاط : Iris florentine "یہ آئرس ورسی کولر . یعنی ایرسائے قزحیہ یا سوسن آسمان جو فی کی جڑ کا خلاصہ ہے۔"      ( مخزن الادویہ ڈاکٹری، ٢، ١٩١٥ء، ١٥٨٩ )

اصل لفظ: Iris