آئین
معنی
١ - قانون، ضابطہ، دستورالعمل، شرع، شاستر۔ "انگریزوں میں اپنے دستور اور آئین کا بڑا خیال ہے۔" ( ١٩١٤ء، راج دلاری، ٥٧ ) ٢ - رسم، چلن، معمول، اصول، دستور۔ ہے یہ آئین رفاقت کے خلاف اے مولا خاک جینے پہ ہمارے جو نہ ہوں شہ پہ فداحو١٩٤٢ء، خمسہ متحیرہ، ٥٤:١ ٣ - طور، طریقہ، انداز، ڈھنگ۔ "جب سات برس کا ہوا ہمایوں شاہ نے بہ آئین شاہانہ مکتب کیا۔" ( ١٨٩٠ء، فسانہ دلفریب، ٣١ ) ٤ - ترتیب، درستی، زیب، آرایش۔ (فرہنگ آصفیہ، 335:1)
اشتقاق
اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اردو میں اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی ماخوذ ہے سب سے پہلے ١٦٤٩ء میں "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - قانون، ضابطہ، دستورالعمل، شرع، شاستر۔ "انگریزوں میں اپنے دستور اور آئین کا بڑا خیال ہے۔" ( ١٩١٤ء، راج دلاری، ٥٧ ) ٣ - طور، طریقہ، انداز، ڈھنگ۔ "جب سات برس کا ہوا ہمایوں شاہ نے بہ آئین شاہانہ مکتب کیا۔" ( ١٨٩٠ء، فسانہ دلفریب، ٣١ )