آبائیت

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - آبا پرستی، جیسے : آبائیت جو قدیم تہذیب میں مقبول تھی جدید علوم کے دور دورے میں نہیں چل سکتی۔

اشتقاق

عربی زبان کے لفظ 'آبا' کے ساتھ فارسی قواعد کے تحت پہلے 'ی' بطور 'لاحقۂ نسبت' لگی اور صفت کے معنوں میں مستعمل ہوا اور پھر 'ت' بطور 'لاحقۂ کیفیت' لگا اور 'آبائیت' بطور اسم مستعمل ہوا۔

اصل لفظ: اَب
جنس: مؤنث