آجر

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - اجرت دینے والا، آقا، مزدور کی ضد۔ "آجر خواہ کتنی ہی اجرت دے بسر اوقات فراغت سے نہ ہو سکے گی۔"      ( ١٩١٧ء، علم المعیشت، ١١٣ ) ٢ - [ قانون ]  سر خط یا پٹا لکھ دینے والا۔ (اردو قانونی ڈکشنری) ١ - [ معاشیات ]  جو شخص ذاتی یا مستعار سرمایے سے کمپنی یا کارخانہ قائم کرے، مالک۔ "اس طرح ٹیکس کا اثر بالآخر یا تو آجر کے منافعہ پر پڑتا ہے یا اعلٰی قیمتوں کی شکل میں خریداروں پر عائد ہوتا ہے۔"      ( ١٩٣٧ء، اصول و طریق محصول، ١٢٦ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم فاعل ہے اور اردو میں بطور اسم صفت اور اسم مذکر بھی مستعمل ہے سب سے پہلے ١٩١٧ء میں "عالم المعیشت" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - اجرت دینے والا، آقا، مزدور کی ضد۔ "آجر خواہ کتنی ہی اجرت دے بسر اوقات فراغت سے نہ ہو سکے گی۔"      ( ١٩١٧ء، علم المعیشت، ١١٣ ) ١ - [ معاشیات ]  جو شخص ذاتی یا مستعار سرمایے سے کمپنی یا کارخانہ قائم کرے، مالک۔ "اس طرح ٹیکس کا اثر بالآخر یا تو آجر کے منافعہ پر پڑتا ہے یا اعلٰی قیمتوں کی شکل میں خریداروں پر عائد ہوتا ہے۔"      ( ١٩٣٧ء، اصول و طریق محصول، ١٢٦ )

اصل لفظ: اجر