آرزو
معنی
١ - تمنا، ارمان، اشتیاق۔ "ورقہ نے آرزو ظاہر کی کہ کاش میں آپ کی ہجرت تک رہتا۔" ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبی، ٧٥٦:٣ ) ٢ - منت سماجت، التجا، خوشامد درآمد۔ لوگ آنکھوں پر بٹھاتے ہیں مجھے آرزوؤں سے بلاتے ہیں مجھے ( ١٨٩٦ء، مثنوی امیدو بیم، ٧ ) ٣ - [ تصوف ] تھوڑی آگاہی کے ساتھ اپنی اصل کے طرف میل کرنا۔ (مصباح التعرف لارباب التصوف، 32)
اشتقاق
یہ اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اسم جامد ہے۔ اردو میں اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٤٣ء میں قلمی نسخہ "بھوگ بھل" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - تمنا، ارمان، اشتیاق۔ "ورقہ نے آرزو ظاہر کی کہ کاش میں آپ کی ہجرت تک رہتا۔" ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبی، ٧٥٦:٣ )