آرمیدگی
معنی
١ - آرام، اطمینان، سکون، پریشانی یا حرکت کی ضد۔ "پریشانی دل و دماغ اور تشت خاطر فاتر کا عذر کیا اور کہا کہ آرمیدگی ظاہر پر دھوکا نہ کھاؤ۔" ( ١٨٥٩ء، مرآۃ گیتی نما، ٧ )
اشتقاق
فارسی زبان کے مصدر 'آرمیدن' سے علامت مصدر 'ن' گرا کر 'گی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے 'آرمیدگی' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٥٩ء میں "مرآۃ گیتی نما" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں