آرے
قسم کلام: متعلق فعل
معنی
١ - کلمہ ایجاب، ہاں، بے شک گھر بار سب لٹا دیں تن پروری کے پیچھے دینے کے نام خالی آرے ہیں اور بلے ہیں ( ١٩٠٣ء، مجموعہ نظم بے نظیر، ١٣٨ ) ٢ - کلمہ استثنا یا استدراک، لیکن، مگر، بلکہ، البتہ۔ نہ عین داخلی و غیر خارجی آرے طلسم بوالعجب سیمیاگری ہوں میں ( ١٨٠٩ء، شاہ کمال، دیوان، ٢١٢ )
اشتقاق
یہ اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور اپنی اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧١٨ء میں "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔