آزادانہ

قسم کلام: صفت نسبتی

معنی

١ - آزاد کی طرح، کسی بھی قسم کی قید اور پابندی کے بغیر۔ "کیا آریہ بھٹ نے آزادانہ یہ رائے قائم کی یعنی ارسٹا کورس سے متاثر ہوئے بغیر۔"      ( ١٩٥٩ء، مقدمہ تاریخ سائنس، ٢/١: ٨٧٣ )

اشتقاق

فارسی زبان کے اصل لفظ 'آزاد' کے ساتھ 'انہ' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'آزادانہ' بنا اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے گاہے بطور 'متعلق فعل' بھی مستعمل ہے سب سے پہلے ١٨٦٩ء میں مسافران لندن میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - آزاد کی طرح، کسی بھی قسم کی قید اور پابندی کے بغیر۔ "کیا آریہ بھٹ نے آزادانہ یہ رائے قائم کی یعنی ارسٹا کورس سے متاثر ہوئے بغیر۔"      ( ١٩٥٩ء، مقدمہ تاریخ سائنس، ٢/١: ٨٧٣ )

اصل لفظ: آزاد