آزادی

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - خود مختاری، حریت، بیباکی۔  دے رہا ہے اپنی آزادی کو مجبوری کا نام ظالم اپنے شعلہ سوزاں کو خود کہتا ہے دود      ( ١٩٣٦ء، ضرب کلیم، ٤٣ )

اشتقاق

فارسی سے اردو میں مستعمل اسم صفت 'آزاد' کے ساتھ فارسی قاعدہ کے مطابق 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے 'آزادی' بنا۔ سب سے پہلے ١٧٩٤ء میں اثر کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: آزاد
جنس: مؤنث