آزر
قسم کلام: اسم معرفہ
معنی
١ - حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد یا چچا کا نام۔ (القرآن، 72:6) جو بت تراش تھے (تلمیحات میں مستعمل)۔ ہے ممنون آزر خود ان کی نمود تہی سوز جاں سے وہم یخلقون ( ١٩٦٩ء، مرموز میر مغنی، عبدالعزیز خالد، ٥٩ )
اشتقاق
یہ عربی میں اسم جامد ہے اور عربی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم جامد ہی مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٩ء میں "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر