آزردگی

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - (ایک دوسرے سے) رنجش، خفگی، ناراضی۔  پھر یہ آزردگی، غیر سبب کیا معنی? اپنے شیداؤں پہ یہ چشم غضب کیا معنی?      ( ١٩١١ء، بانگ درا، ١٨٣ ) ٢ - رنج، ملال۔ "ان کی آزردگی کا خیال میرے دل میں نہ ہوتا تو میں یقیناً اس عزت افزائی سے معذرت کے ساتھ انکار کر دیتا۔"      ( ١٩٣٠ء، مضامین فرحت، ٤:٣ )

اشتقاق

آزُرْدَن  آزُرْدہ  آزُرْدَگی

مثالیں

٢ - رنج، ملال۔ "ان کی آزردگی کا خیال میرے دل میں نہ ہوتا تو میں یقیناً اس عزت افزائی سے معذرت کے ساتھ انکار کر دیتا۔"      ( ١٩٣٠ء، مضامین فرحت، ٤:٣ )

اصل لفظ: آزُرْدَن
جنس: مؤنث