آزری
قسم کلام: صفت نسبتی
معنی
١ - آزر سے منسوب۔ کبھی صنم کدہ آزری میں ابراہیم چراغ دل تہ دامن لیے ہوئے ہیں مقیم ( ١٩٣١ء، نقوش مانی، ١٦٢ )
اشتقاق
عربی زبان میں 'آزر' اسم جامد ہے اور عربی سے ہی اردو میں داخل ہوا، فارسی قاعدہ کے تحت 'آزر' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'آزری' بنا جوکہ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٣١ء، میں "نقوش مانی" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: آزَر