آسائشی

قسم کلام: صفت نسبتی

معنی

١ - آرام و راحت کا، پوری ضروریات رکھنے والا، جیسے : میرا سب آسائشی سامان اس سفر میں کھو گیا۔

اشتقاق

فارسی مصدر 'آسودن' سے حاصل مصدر 'آسائِش' کے ساتھ فارسی قاعدہ کے تحت 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'آسائِشی' بنا اور اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔

اصل لفظ: آسودن
جنس: مؤنث