آسیا

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - آٹا وغیرہ پیسنے کی چکی۔  پس رہا ہوں میں زمین و آسماں کے درمیاں ان کی گردش بن گئی ہے آسیا میرے لیے      ( ١٩٤٧ء، نوائے دل، ٣١٦ )

اشتقاق

یہ اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور اپنی اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی اردو میں بطور اسم جامد مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٤٩ء میں "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مؤنث