آسیمہ
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - سراسیمہ، پریشاں، حیران، سرگردان، (عموماً ترکیبات میں مستعمل جیسے : آسیمہ دماغ، آسیمہ سر وغیرہ) دور افتادہ افق کے ملگجے دھبوں کے پاس دل مرا آسیمہ، آوارہ، پریشاں و اداس ( ١٩٦٢ء، گل نغمہ، عبدالعزیز خالد، ٨٠ )
اشتقاق
یہ اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور اپنی اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی اردو زبان میں مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٦٢ء میں "گل نغمہ" میں مستعمل ملتا ہے۔