آشام

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - ایک قسم کا لطیف حریرہ (امیراللغات، 124:1) ٢ - رات کا کھانا(جامع اللغات، 39:1) ٣ - [ قدیم ]  پینا، مے نوشی۔  عشاق کوں پیو یاد سوں مے پینا روا ہے اس مکھ کے عرق باج روا نہیں منجے آشام      ( ١٦١١ء، قلی قطب شاہ، کلیات، ١٨٠:١ )

اشتقاق

فارسی مصدر 'آشا میدن' (پینا) سے بطور صیغہ امر مشتق ہے، اور بطور لاحقۂ فاعلی بھی مستعمل ہے جیسے : مے آشام۔ سب سے پہلے ١٨٣١ء میں "دیوان ناسخ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: آشامیدن
جنس: مذکر