آلنگ
معنی
١ - (گھوڑی وغیرہ کی) جنسی خواہش، مستی۔ ہو نہ آلنگ میں اگر گھوڑی : باسی روٹی اسے کھلا تھوڑی ( ١٨٤١ء، زینت الخیل، ١٨٩ ) ٢ - نوجوان عورت کی امنگ، مستی۔ "جوان چھوکریاں . ننگے پاؤں ننگے سر، بچھیریاں آلنگ پر، بازاروں میں، رہ گزاروں میں پھلانگیں لگاتی ہیں۔" ( ١٩٠١ء، عقد ثریا، ٤٠ )
اشتقاق
سنسکرت زبان میں اصل لفظ 'آرد' کے ساتھ 'انگ بطور لاحقہ لگانے سے 'آردانگ' بنا اور اس سے ماخوذ اردو میں آلنگ' مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٤١ء "زینت الخیل" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٢ - نوجوان عورت کی امنگ، مستی۔ "جوان چھوکریاں . ننگے پاؤں ننگے سر، بچھیریاں آلنگ پر، بازاروں میں، رہ گزاروں میں پھلانگیں لگاتی ہیں۔" ( ١٩٠١ء، عقد ثریا، ٤٠ )