آلودگی
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - گندگی، نجاست، آلائش۔ کرتا ہے دولت کو ہر آلودگی سے پاک و صاف منعموں کو مال و دولت کا بناتا ہے امیں ( ١٩٣٨ء، ارمغان حجاز، اقبال، ٢٢٥ )
اشتقاق
فارسی زبان میں مصدر 'آلودن' سے علامت مصدر 'ن' گرا کر 'گی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے 'آلودگی' بنا۔ اردو میں اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٤٩ء میں "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: آلودن
جنس: مؤنث