آلوچہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - آلو بخارا سے مشابہ ایک میوہ جو بیر کے برابر گول ہوتا ہے، رنگ زرد یا قرمزی، کچا ہو تو ترش اور پکنے پر میٹھا ہوتا ہے۔  آلو آلوچہ کو الّو کھا گئے زرد ہو زرد آلو سب گھبرا گئے      ( مثنوی خزانیہ، ١٨٣٩ء، ٢٢ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٣٩ء میں "مثنوی خزانیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر