آم
معنی
١ - برصغیر پاک و ہند کا ایک بیضاوی شکل کا یا گول (بیشتر شیریں) پھل (ایک طرف سے کسی قدر موٹا دَل جس کے بیچ میں ایک مہر نما چینپی۔ چھلکا سخت۔ کچے کا گودا اندر سے سفید اور سخت۔ پکے کا زرد یا سرخی مائل اور نرم۔ گودے کے اندر بیضاوی گٹھلی۔ چینپی کو توڑ کر چوستے یا تراش کر کھاتے ہیں۔) اِس پھل کا درخت۔ "رائے صاحب کھڑکی پر جھکے ہوئے آم اور خربوزے، لیچیاں اور سنترے لے لے کر گائتری کو دیتے جاتے تھے۔" ( ١٩٢٢ء،، گوشہ عافیت، پریم چند، ١٤٨:١ )
اشتقاق
سنسکرت میں اصل لفظ 'آمْرَن' ہے اس سے ماخوذ اردو زبان میں 'آم' مستعمل ہے۔ اردو میں بطور اسم جامد مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٠٠ء میں "پنجہ آفتاب" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں