آمر

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - کسی کام کا حکم دینے والا، حاکم۔ "جاننا چاہیے کہ آمر اور ناہی صرف اللہ تعالٰی ہے۔"      ( ١٩٥٩ء، تفسیر ایوبی، ٧٠ ) ٢ - فرماں روا جو جمہوری نظام کے برخلاف فرد واحد کی حیثیت سے مطلق العنان ہو کر حکومت کرے، ڈکٹیٹر۔  وارث علم نواہی و اوامر بن کر حکمراں دین کے بندوں پہ ہے آمر بن کر      ( ١٩٧٦ء، مرثیہ عزم جونپوری، ١٤ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٧٢ء، میں "انتباد الطالبین" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - کسی کام کا حکم دینے والا، حاکم۔ "جاننا چاہیے کہ آمر اور ناہی صرف اللہ تعالٰی ہے۔"      ( ١٩٥٩ء، تفسیر ایوبی، ٧٠ )

اصل لفظ: امر
جنس: مذکر