آمیختگی
معنی
١ - (لفظاً) آمیختہ ہونے کی حالت، چیزوں کا ملا جلا ہونا، آمیزش، (مراداً) میل جول، ملاقات۔ "جو عداوت عارضی ہوتی ہے تو ایک آمیختگی میں رفع ہو جاتی ہے۔" ( ١٨٣٨ء، بستان حکمت، ٣٣٦ )
اشتقاق
فارسی زبان میں مصدر 'آمیختن' سے علامت مصدر 'ن' گرا کر فارسی قاعدہ کے مطابق 'گی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے 'آمیختگی' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٣٨ء میں "بستان حکمت" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں