آنسو

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - پانی کا وہ قطرہ جو غم تکلیف یا خوشی کی شدت میں یا شدید کھانسی اور قہقہے کے وقت آنکھوں سے نکلے، اشک، ٹسوے۔ "وہ صبح کو اٹھ اٹھ کے روتی اور یوں ٹپ ٹپ آنسو گراتی ہیں جیسے پتیوں پر سے شبنم کی بوندیں گرتی ہوں۔"      ( ١٩٢٣ء، مضامین شرر، ١، ٤٠١:٢ )

اشتقاق

سنکسرت میں اصل لفظ 'اکشو' ہے اور اس سے ماخوذ اردو میں 'آنسو' مستعمل ہے۔ فارسی میں 'اشک' ہے اور ہندی میں 'آنجھو' ہے اغلب امکان ہے کہ سب کا ماخذ سنسکرت ہی ہے اردو میں سب سے پہلے ١٧٤٦ء میں "قصہ مہر افروز و دلبر" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - پانی کا وہ قطرہ جو غم تکلیف یا خوشی کی شدت میں یا شدید کھانسی اور قہقہے کے وقت آنکھوں سے نکلے، اشک، ٹسوے۔ "وہ صبح کو اٹھ اٹھ کے روتی اور یوں ٹپ ٹپ آنسو گراتی ہیں جیسے پتیوں پر سے شبنم کی بوندیں گرتی ہوں۔"      ( ١٩٢٣ء، مضامین شرر، ١، ٤٠١:٢ )

اصل لفظ: اکشو
جنس: مذکر