آنٹھی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - کینہ، عداوت۔ (نوراللغات، 144:1) ٢ - جمے ہوئے دہی کا تھکا۔ (امیراللغات، 185:1) ٣ - تخم، گٹھلی، بیج۔ (جامع اللغات، 59:1) ٤ - گرہ، گانٹھ، نابالغہ کی پستان نارسیدہ۔ (فرہنگ آصفیہ، 242:1) ٥ - دو مادوں کا اکٹھا ہو جانا، جماؤ، سختی۔ (فرہنگ آصفیہ، 242:1)

اشتقاق

سنسکرت میں اصل لفظ 'آکشٹ' ہے اس سے ماخوذ اردو میں 'آنٹھی' مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٩٥ء میں "فرہنگ آصفیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: آکِشٹ
جنس: مؤنث