آٹا
معنی
١ - بوسیدہ، گلی اور گھنی چیز، فرسیدہ، گلا سڑا۔ "تم کیسا کپڑا اٹھا لائے (چٹکی سے مل کر) ایلو یہ تو آٹا ہے." ( ١٩١٦ء، لغات النساء، ١٩ ) ١ - پسا ہوا غلہ، چون، آرد (خشک ہو یا گیلا)۔ بھائیو گیہوں کا آٹا ڈھائی آنہ سیر ہے پھر عجب کیا ابن آدم زندگی سے سیر ہے ( ١٩٢١ء، اکبر، ک، ٤٤٦:٣ ) ٢ - خشک پسی ہوئی چیز، سفوف، برادہ، چورا۔ علامت قیامت کی پیدا ہوئی زمیں چور آٹا ہو میرا ہوئی ( ١٦٠٩ء، قطب مشتری، ٥٨ )
اشتقاق
سنسکرت کا اصل لفظ 'آردر' (پسا ہوا) ہے اور فارسی میں 'آرد' مستعمل ہے۔ قرین قیاس ہے کہ اردو میں سنسکرت سے یہ لفظ داخل ہوا اور 'آٹا' مستعمل ہوا۔ سب سے پہلے ١٦٠٩ء میں "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - بوسیدہ، گلی اور گھنی چیز، فرسیدہ، گلا سڑا۔ "تم کیسا کپڑا اٹھا لائے (چٹکی سے مل کر) ایلو یہ تو آٹا ہے." ( ١٩١٦ء، لغات النساء، ١٩ )