آٹھ
معنی
١ - سات اور ایک، نو سے ایک کم، (ہندسوں میں) 8۔ "ان آٹھ خصوصیتوں سے اس کی ہستی کا تار و پود بنا ہے۔" ( ١٩٦٥ء، مقام غالب، ١٤٦ ) ٢ - [ کھیل ] سولہ کوڑیوں کے کھیل میں جب 4 یا 8 یا 12 یا 16 کوڑیاں چت گریں، چوسر کے کھیل میں جب پاسے اس طرح پر پڑیں کہ ایک پاسے پر 5 دائرے ہوں ایک پر 2 اور ایک پر ایک۔ (بازاری زبان و اصطلاحات پیشہ وران، 46)
اشتقاق
سنسکرت میں 'اشٹ' ہے اور فارسی میں 'ہشت' مستعمل ہے۔ قرین قیاس یہ ہے کہ اردو میں سنسکرت سے داخل ہوا اور 'آٹھ' مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٩٢ء میں "ولایت نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - سات اور ایک، نو سے ایک کم، (ہندسوں میں) 8۔ "ان آٹھ خصوصیتوں سے اس کی ہستی کا تار و پود بنا ہے۔" ( ١٩٦٥ء، مقام غالب، ١٤٦ )