آٹھوں

قسم کلام: صفت عددی ( جمع )

معنی

١ - پورے آٹھ، آٹھ کے آٹھ۔  آٹھوں بہشت ملتے ہیں مولا کے نام سے بیعت کرو حسین علیہ السلام کے      ( ١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ١٦٩:٢ ) ١ - [ ثقافت ]  ہندوؤں کا ایک میلا جو ہولی کے آٹھویں دِن لگتا ہے۔ "اس طرح کا میلا شہر مذکور میں دوسرا نہیں ہوتا، نام اس کا 'آٹھوں' ہے۔"      ( ١٨٠٥ء، آرائش محفل، افسوس، ١٢٢ )

اشتقاق

سنسکرت زبان کے لفظ 'آٹھ' کے ساتھ سنسکرت کے قاعدہ کے تحت 'وں' بطور 'لاحقۂ حصر' لگانے سے 'آٹھوں' بنا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٩٧ء میں 'ہاشمی' کے "دیوان" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - [ ثقافت ]  ہندوؤں کا ایک میلا جو ہولی کے آٹھویں دِن لگتا ہے۔ "اس طرح کا میلا شہر مذکور میں دوسرا نہیں ہوتا، نام اس کا 'آٹھوں' ہے۔"      ( ١٨٠٥ء، آرائش محفل، افسوس، ١٢٢ )

اصل لفظ: آٹھ