آڑھتی
معنی
١ - آڑھت کا کاروبار کرنے والا، وہ شخص جس کے یہاں آڑھت ہو، تھوک فروش، دلال، کمیشن ایجنٹ۔ "مال . ایجنٹوں اور آڑھتیوں کی معرفت آتا ہے۔" ( ١٩٢٠ء، انتخاب لاجواب، ٤٤ ستمبر، ١٣ )
اشتقاق
سنسکرت زبان میں اصل لفظ 'ارتھ' سے ماخوذ اردو مستعمل 'آڑھت' ہے اور فارسی قاعدہ کے مطابق 'ی' بطور لاحقۂ صفت لگانے سے 'آڑھتی' بنا اور اردو میں بطور اسم مستعمل ہے، سب سے پہلے ١٨٧٧ء میں "توبۃ النصوح" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - آڑھت کا کاروبار کرنے والا، وہ شخص جس کے یہاں آڑھت ہو، تھوک فروش، دلال، کمیشن ایجنٹ۔ "مال . ایجنٹوں اور آڑھتیوں کی معرفت آتا ہے۔" ( ١٩٢٠ء، انتخاب لاجواب، ٤٤ ستمبر، ١٣ )