آکار
معنی
١ - جسم، روپ، صورت، شکل پڑنے لگا ماند چندر ماں کا آکار دھندلانے لگا فلک پہ تاروں کا غبار ( ١٩٤٧ء، روپ، ١٢٥ ) ٢ - عالم، ناسوت۔ "نہیں تو وہ آکار میں پڑ کے روئے گا۔" ( ١٦٣٥ء، مینا ستونتی، ٦ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ ہے۔ اردو میں اپنی اصلی حالت اور معنی کے ساتھ ہی مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٥٨٢ء میں "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٢ - عالم، ناسوت۔ "نہیں تو وہ آکار میں پڑ کے روئے گا۔" ( ١٦٣٥ء، مینا ستونتی، ٦ )