آگاہ
معنی
١ - کسی بات سے باخبر، واقف حال، مطلّع، عارف۔ قدرت کے قوانین سے جو ہیں اگاہ کہتے ہیں کہ تبدیلی کو ان میں نہیں راہ ( ١٩٥٥ء، رباعیات امجد، ٦:٣ ) ٢ - کسی علم فن یا مسئلہ خاص کا جاننے والا، عالم، کارواں۔ "اس نے کہا کہ میری بیٹی جادو کے فن سے آگاہ ہے۔" ( ١٩٠١ء، الف لیلہ سرشار، ٣٥:١ )
اشتقاق
فارسی زبان میں مصدر 'آگاہیدن' سے اسم صفت ماخوذ ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٥٨٢ء میں "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ہے۔
مثالیں
٢ - کسی علم فن یا مسئلہ خاص کا جاننے والا، عالم، کارواں۔ "اس نے کہا کہ میری بیٹی جادو کے فن سے آگاہ ہے۔" ( ١٩٠١ء، الف لیلہ سرشار، ٣٥:١ )