آہ
معنی
١ - کلمہ افسوس و حسرت، مترادف : ہائے وائے، افسوس، حیف، اف۔ "آہ وہ جاں گسل لمحہ جب میں اس کے برابر ایک گز کے فاصلے سے نکلا۔" ( ١٩٣٦ء، پریم چند، واردات، ١٥٧ ) ١ - تکلیف میں گہری سانس لینے یا کراہنے کی آواز۔ "اس تکبیر میں آہ کی شان تھی اور حملہ ناتواں تھا۔" ( ١٩١٠ء، فلپانا، شرر، ١٧١ )
اشتقاق
فارسی زبان میں افسوس کے موقع پر مستعمل کلمہ ہے۔ ہندی میں ہائے اور انگریزی میں Oh مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی زبان سے ماخوذ ہے اور بطور اسم اور بطور حرف دونوں طرح مستعمل ہے سب سے پہلے ١٦١١ء میں قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں