آہن
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - لوہا، فولاد۔ "اور ہاں لوہ چون، ذرات آہن جن پر پھولوں کی ہستی کا مدار ہے ڈھونڈنا ضروری ہے۔" ( ١٩١٢ء، سی پارۂ دل، ٤٩:١ )
اشتقاق
فارسی زبان میں اسم جامد ہے۔ اردو میں اصلی حالت اور اصلی معنی کے ساتھ ہی ماخوذ ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٤٩ء میں "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - لوہا، فولاد۔ "اور ہاں لوہ چون، ذرات آہن جن پر پھولوں کی ہستی کا مدار ہے ڈھونڈنا ضروری ہے۔" ( ١٩١٢ء، سی پارۂ دل، ٤٩:١ )
جنس: مذکر