ابا
معنی
١ - جنم دینے والا، باپ، بابا۔ نیز اس کو خطاب کرنے کا کلمہ۔ "آپ خدا بخشے ابّا کے ملنے والے ہیں، میرے بزرگ ہیں"۔ ( ١٩٥٤ء، پیر نابالغ، ٦٤ ) ٢ - چچا، ماموں وغیرہ الفاظ کے بعد تعظیم کے طور پر، گویا باپ کے مرتبے میں، جیسے نانا ابّا، دادا ابّا۔ ٤ - کسی بزرگ کے وصفی نام کے ساتھ بطور تعظیم۔ "بڑا ہو گا تو کہے گا مولانا ابّا پر بیشاب کر چکا ہے"۔ ( ١٩٤٢ء، گنج پائے گراں مایہ، ٢٠ )
اشتقاق
عربی زبان میں اسم مجرد 'اب' ہے جس کے ساتھ 'الف' ندائی لگا کر 'ابّا' بنا ہے یا پھر قیاس ہے کہ 'اے بابا' کی تخفیف ہے۔ ١٨٩٩ء کو "دیوانجی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - جنم دینے والا، باپ، بابا۔ نیز اس کو خطاب کرنے کا کلمہ۔ "آپ خدا بخشے ابّا کے ملنے والے ہیں، میرے بزرگ ہیں"۔ ( ١٩٥٤ء، پیر نابالغ، ٦٤ ) ٤ - کسی بزرگ کے وصفی نام کے ساتھ بطور تعظیم۔ "بڑا ہو گا تو کہے گا مولانا ابّا پر بیشاب کر چکا ہے"۔ ( ١٩٤٢ء، گنج پائے گراں مایہ، ٢٠ )