ابدالآباد

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - دوام، ہمیشگی، لامتناہی مدت۔ "عالم سیارگاں ایک لحظے کے برابر ہے اور ابد الآباد کے مقابلے میں ہیچ۔"      ( ١٩١٠ء، مقدمہ معرکۂ مذہب و سائنس، عبدالحق، ٣٦ ) ٢ - قیامت، آخرت "سال گزشتہ کی ہولناک خونریزی - ابدالآباد تک یاد رہے گی۔"      ( ١٩١٩ء، غدر دہلی کے افسانے، ١٧٢:٤ ) ١ - ہمیشہ ہمیشہ، ہمیشہ کے لیے۔ "قیامت اس دنیا پر اثر ڈالے گی لیکن لوح محفوظ ابدالآباد محفوظ رہے گی۔"      ( ١٩٢٥ء، قرآن مجید کے فوجداری قوانین، عبدالرحیم، ١٣ )

اشتقاق

عربی زبان کے لفظ 'ابد' کے ساتھ اس کی جمع 'آباد' لگائی گئی ہے۔ ان کو 'ال' کے ذریعے ملایا گیا ہے۔ مرکب اضافی ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر