ابرمسی
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - مِسی کی دھڑی جو ہونٹوں پر جمتی اور کالی گھٹا سے مشابہ ہوتی ہے۔ دیکھ کر ابرمسی کو ترے سمجھیں وہ گھٹا رقص طاؤس کریں باغ کی دیواروں پر رجوع کریں: مِسی کی دَھڑی ( ١٨٧٢ء، مظہرعشق، ٧٣ )
اشتقاق
فارسی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ 'اَبْر' کے ساتھ 'مِسی' اسم جامد لگایا گیا ہے۔ ١٨٧٢ء کو "مظہرعشق" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر