ابلق

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - دو رنگا، خصوصاً سیاہ اور سفید، چتکبرا۔ "گائے بھینس ناپید، پر ایک جانور مثل ان کے بہ رنگ ابلق دودھ دیتا ہے"      ( ١٨٠٥ء، آرائش محفل، افسوس، ١٦٠ ) ٢ - گھوڑا جس کی جلد پر بڑے بڑے سیاہ و سفید یا سرخ و سفید دھبے ہوں، چتلا گھوڑا، چتکبرا گھوڑا۔ "سامنے سے غوثا قدم باز ابلق پر چلا آ رہا تھا"      ( ١٩٦٥ء، ادھ کھایا امرود، ١٣٤ )

اشتقاق

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مجرد کے باب سے اسم تفضیل ہے۔ اردو میں ١٥٦٤ء کو حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

اصل لفظ: بلق