ابلہی

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - بیوقوفی، سیدھا پن۔       شاکی نہ ہو یہ کہ وقت ہے کم ہے ابلہی اس طریق کا غم     رجوع کریں:   ( ١٩٢٨ء، تنظیم الحیات، ٤٥ )

اشتقاق

عربی زبان کے لفظ 'ابلہ' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت استعمال ہوئی۔ اردو میں ١٦٣٩ء کو غواصی کی "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: بلہ
جنس: مؤنث