ابن
معنی
١ - بیٹا، لڑکا، ولد (عموماً ترکیبات میں مستعمل)۔ "صحیح مسلم میں یہ روایت ہے کہ حضرت ابن عباس کے پاس لوگ ایک کتاب لائے۔" ( ١٩٠٧ء، شعرالعجم، ٦٩:١ ) ٢ - اولاد یا ذریت کا کوئی فرد (پوتا، نواسا وغیرہ) "وہ کہتا ہے" اے ابن عبدالمطلب (مراد حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم) میں تم سے نہایت سختی سے سوال کروں گا، خفا نہ ہونا۔" ( ١٩١٤ء، سیرۃ النبی ٢٢٦:٢ )
اشتقاق
عربی زبان سے اسم مشتق ہے، اردو میں بطور اسم نکرہ اور اکثر ترکیبات میں مستعمل ہے سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں