ابوالبشر
قسم کلام: اسم معرفہ
معنی
١ - حضرت آدم علیہ السلام۔ وہ کعبہ عالم امکاں میں ہے پہلا گھر ابوالبشر نے رکھا جس کی نیو کا پہلا پتھر ( ١٩١٣ء، صحیفۂ ولا، عزیز، ٢٢٧ )
اشتقاق
عربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ 'اَبو' کے ساتھ 'بَشَر' بطور مضاف الیہ استعمال ہوا ہے۔ ١٨٧٠ء کو "الماس درخشاں" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر