ابوتراب
قسم کلام: اسم معرفہ
معنی
١ - حضرت علی کی کنیت جنھیں ایک بار زمین مسجد پر محو خواب ہونے کی حالت میں خاک آلودہ دیکھ کر حضرت محمدۖ نے اس نام سے پکارا تھا۔ مردہ تھی روح قوت حس محو خواب تھی بغض ابوتراب سے مٹی خراب تھی ( ١٩٣٦ء، مراثی نسیم، ١٢٥ )
اشتقاق
عربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ 'ابو' کے ساتھ 'تراب' بطور مضاف الیہ استعمال کیا گیا ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر