ابوجہل

قسم کلام: اسم معرفہ

معنی

١ - ابوالحکم عمر بن ہشام قریش کا با اثر فرد اور پیغمبر اسلام حضرت محمدۖ کا سخت مخالف، جس کی جہالت اور ہٹ دھرمی کی بنا پر حضورۖ نے اس کو یہ نام دیا۔ "عبثہ اور ابوجہل کے مارے جانے سے قریش کا پائے ثبات اکھڑ گیا۔"      ( ١٩١١ء، سیرۃ النبیۖ، ٣٠٢:١ )

اشتقاق

عربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ 'ابو' کے ساتھ 'جہل' ثلاثی مجرد کے باب سے اسم مشتق لگایا گیا ہے۔ ١٨٠٢ء کو "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر