اتالیق
معنی
١ - معلم، استاد، اخوند۔ اتالیق اس کی رضائے خدا ادیب اس کی خود سیرت مصطفٰی ( ١٩٣٢ء، بے نظیر، کلام بے نظیر، ٣٦٣ ) ٢ - (امیر زادوں کی) نقل و حرکت کا نگراں، تربیت دینے والا۔ "ہم اتالیق ہیں تو ظاہر و باطن اندر باہر کی نگرانی ہمارا فرض ہے۔" ( ١٩٢٨ء، اودھ پنچ، لکھنؤ،١٧:١٣، ٣ )
اشتقاق
ترکی زبان میں لفظ 'اَتا'بمعنی سردار، یا بزرگ اور لِق بطور لاحقۂ کیفیت استعمال ہوا ہے۔ اسی سے ماخوذ 'اتالیق' اردو میں رائج ہے۔ ١٧٨٠ء، کو سودا کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٢ - (امیر زادوں کی) نقل و حرکت کا نگراں، تربیت دینے والا۔ "ہم اتالیق ہیں تو ظاہر و باطن اندر باہر کی نگرانی ہمارا فرض ہے۔" ( ١٩٢٨ء، اودھ پنچ، لکھنؤ،١٧:١٣، ٣ )