اتالیقی

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - تعلیم و تربیت، ادب آموزی، نگرانی "مرشد زادوں کی اتالیقی . تفویض ہوئی۔"      ( ١٩٢٦ء، حیات فریاد، ٨٨ ) ٢ - معلمی، استادی کا پیشہ "ایک نوجوان لڑکی جو خاصی تعلیم یافتہ ہے . اتالیقی قبول کرتی ہے۔"      ( ١٩٣٦ء، مکاتیب اقبال، ١، ٣١٧ )

اشتقاق

ترکی زبان کے لفظ 'اتالیق' کے ساتھ فارسی قواعد کے تحت 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت استعمال کی گئی ہے۔ اردو میں ١٨٠٢ء کو "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - تعلیم و تربیت، ادب آموزی، نگرانی "مرشد زادوں کی اتالیقی . تفویض ہوئی۔"      ( ١٩٢٦ء، حیات فریاد، ٨٨ ) ٢ - معلمی، استادی کا پیشہ "ایک نوجوان لڑکی جو خاصی تعلیم یافتہ ہے . اتالیقی قبول کرتی ہے۔"      ( ١٩٣٦ء، مکاتیب اقبال، ١، ٣١٧ )

اصل لفظ: اَتا
جنس: مؤنث