اتباع
معنی
١ - اطاعت، متابعت، پیروی، تقلید۔ "رسول مقبول کی اتباع و اطاعت کو . مقدم جان کر سب کام دین و دنیا کے شریعت نبوی کے موافق کرتے رہیں۔" آنے والی ہے وہ ساعت جب کریں گے اتباع کابل و ہندو عراق و مصر و شام انگورہ کا ( ١٨٣٠ء، تقویۃ الایمان، ٤٦٧ )( ١٩٣١ء، بہارستان، ٣٥٧ ) ٢ - پابندی "ان کا روزہ اتباع رسم کے طور پر ہوتا ہے۔" ( ١٨٩١ء، ایامٰی، ٩٥ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مزید فیہ کے باب افتعال المعتل واوی سے مصدر ہے، اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔
مثالیں