اتحاف
قسم کلام: اسم حاصل مصدر
معنی
١ - تحفہ دینا، ہدیہ دینا، پیشکش۔ "کون کون سا میوہ قابل اتحاف رئیس عالی مرتبت ہونا ہے۔" ( ١٨٩٧ء، مکاتیب امیر، ٢٢٦ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مزید فیہ کے باب "افعال" سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں ١٨٩٧ء کو "مکاتیب امیر" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - تحفہ دینا، ہدیہ دینا، پیشکش۔ "کون کون سا میوہ قابل اتحاف رئیس عالی مرتبت ہونا ہے۔" ( ١٨٩٧ء، مکاتیب امیر، ٢٢٦ )
اصل لفظ: تحف
جنس: مذکر